ہانگ ژو (شِںہوا) چین کے مشرقی صوبہ ژے جیانگ کی غیر ملکی تجارت رواں برس کے ابتدائی 4 ماہ میں گزشتہ برس کی نسبت 8.3 فیصد اضافے سے 15.6 کھرب یوآن (تقریباً 225 ارب امریکی ڈالر) رہی۔
ہانگ ژو کسٹمز کے مطابق مجموعی طور پر برآمدات 10 کھرب یوآن سے زائد ہوگئیں جو گزشتہ برس کی نسبت 9.8 فیصد زائد ہے جبکہ درآمدات 4 فیصد اضافے سے 400.98 ارب یوآن رہیں۔
جنوری سے اپریل کے دوران جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم، مشرق وسطیٰ، لاطینی امریکہ اور افریقہ کی ابھرتی منڈیوں کے ساتھ ژے جیانگ کی غیر ملکی تجارت میں بالترتیب 17.7 فیصد، 12.8 فیصد، 17.4 فیصد اور 30.8 فیصد کا اضافہ ہوا جو صوبے کی مجموعی تجارت کا 43.6 فیصد ہے۔
دریں اثنا بیلٹ اینڈ روڈ اور علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری ارکان کے ساتھ صوبے کی تجارت میں بالترتیب 17.6 فیصد اور 9.9 فیصد اضافہ ہوا۔
اس عرصے میں مکینیکل اور برقی مصنوعات ژے جیانگ کی کل برآمدات کا 45.5 فیصد رہیں جبکہ کوئلہ اور قدرتی گیس سمیت توانائی مصنوعات کی درآمدات میں 14.5 فیصد اضافہ ہوا۔