• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین، تیسری سہ ماہی کے دوران جامع قرضہ جات میں تیزرفتار ترقی برقرارتازترین

October 30, 2022

بیجنگ (شِںہوا) چین نے حقیقی معیشت کے لئے قرض بارے تعاون میں اضافہ کیا ہے جس کے سبب جامع مالیاتی شعبے میں رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران قرض میں اضافے کے حوالے سے تیزی سے تو سیع برقرار رہی۔

پیپلزبینک آف چائنہ کے مطابق جامع مالیاتی مقاصد کے لئے دیئے گئے واجب الادا قرض کی مالیت 313.9 کھرب یوآن (تقریباً 43.8 کھرب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئی ہے۔

ابتدائی 3 سہ ماہی کے دوران  نئے یوآن میں جاری جامع قرض کی مجموعی مالیات 48.9 کھرب یوآن ہوگئی تھی جو گزشتہ برس کی نسبت 575.7 ارب یوآن زائد ہے۔

ستمبر کے اختتام تک زرعی شعبے پر واجب الادا قرض ایک برس قبل کے مقابلے میں 13.7 فیصد بڑھ کر 485 کھرب یوآن ہوچکا تھا، جبکہ صنعتی شعبے کے لئے درمیانی اور طویل مدت کا قرضہ گزشتہ برس کی نسبت 23.3 فیصد بڑھ کر 160.8 کھرب یوآن تک پہنچ گیا۔