• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین تیونس کی ترقی کے راستے کی حمایت اور غیر ملکی مداخلت کی مخالفت کرتا ہے:چینی صدرتازترین

December 30, 2022

ریاض(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ  ان کا ملک تیونس کی قومی حالات کے مطابق ترقی کی راہ پر چلنے کی بھرپور حمایت اور اسکے اندرونی معاملات میں بیرونی مداخلت کی مخالفت کرتا ہے۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں جمعہ کو تیونس کے اپنے ہم منصب قیس سعید سے ملاقات کے دوران صدر شی نے کہا کہ چین کا خیال ہے کہ تیونس کے پاس قومی استحکام اور ترقی کے تحفظ کے لیے دانشمندی اور صلاحیت موجود ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چیلنجز کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان عملی تعاون میں اضافہ ہورہاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین نے کوویڈ-19 وبا کے منفی اثرات پر قابو پاتے ہوئے تیونس میں صحت، کھیلوں اور انسانی وسائل کی تربیت کے متعدد منصوبے شروع کیے ، جس سے ملک کی اقتصادی اور سماجی ترقی کو تحریک ملی ہے۔ صدرشی نے کہا کہ ان کا ملک تیونس کے ساتھ حفظان صحت ، بنیادی ڈھانچے اور اعلیٰ اور نئی ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے اور انسانی وسائل کے ساتھ ساتھ مقامی اور غیر سرکاری تبادلوں کو فروغ دیتے ہوئے چینی کاروباری اداروں کو تیونس میں کاروبار اورسرمایہ کاری کی ترغیب دے گا اور تیونس سے اپنے ملک میں مزید قابل فروخت مصنوعات اور مخصوص اشیا کا خیرمقدم کرے گا۔