• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین ذمہ داری کے ساتھ بنی نوع انسان کے ہم نصیب مستقبل کی تعمیر کے لیے کوششیں کررہا ہے:روسی کمیونسٹ عہدیدارتازترین

October 13, 2022

ماسکو(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف روس کی مرکزی کمیٹی کے نائب چیئرمین دمتری نووکوف نے کہا ہے کہ  چین بنی نوع انسان کے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر میں شراکت کے لیے مختلف شعبوں میں کام کر رہا ہے، جو ایک ذمہ داراور بڑے ملک کے کردار کے لیے اس کی وابستگی کو ظاہر کرتا ہے۔

 شِنہوا کودئے گئے ایک  انٹرویو میں نووکوف نے کہا کہ انسانیت کے لیے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر کا اصل یہ ہے کہ اس میں مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے، مشترکہ اہداف کی تلاش  اور ان کے حصول کے لیے کوششوں میں شامل ہونےکا مطالبہ کیا جاتا ہے۔

ان کے خیال میں، اس تصور میں سیاست، سلامتی اور معیشت سے لے کر ثقافت اور ماحولیات تک کا بھرپور مواد شامل ہے اور یہ خیالات پوری دنیا کے لوگوں کو متحد کرسکتے ہیں۔نووکوف کے مطابق  بنی نوع انسان کے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر کی طاقت یہ ہے کہ یہ تصور قابل عمل ہے، جیسا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ (بی آر آئی) کے اندر تعاون سے ظاہر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بے مثال اقدام سے  دنیا کے درجنوں ممالک اور اربوں لوگوں پر اثرات مرتب ہوں گے۔ ہم اس اقدام میں مساوی اور باہمی طور پر فائدہ مند تعاون دیکھتے ہیں۔ اس کے نفاذ سے صنعتی ترقی کو فروغ ملنے کے ساتھ اہلکاروں کی تربیت میں اضافہ ہوتا ہے، روزگارکے مواقع پیدا ہوتے ہیں اور معیار زندگی بلند ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین کی ترقی اور بی آر آئی پرعملدرآمد علاقائی اورعالمی ترقی دونوں کے لیے فائدہ مند ہیں۔ نووکوف کے مطابق چین کا مجوزہ گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو(جی ڈی آئی) بھی  اتنی ہی اہمیت کا حامل ہے۔