بیجنگ (شِنہوا) چین کے ثقافتی اور متعلقہ شعبوں نے 2021 میں مستحکم ترقی کو برقرار رکھا ہے۔
قومی بیورو برائے شمارت کے مطابق قیمتوں کا عنصر کم کرنے سے قبل شعبوں کی ایڈیڈ ویلیو 2021 میں ایک برس قبل کے مقابلے میں 16.6 فیصد بڑھ کر تقریباً52.4 کھرب یوآن (تقریباً 752.38 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی جو ملک کی مجموعی قومی پیداوار کے 4.56 فیصد کے مساوی ہے ۔
قومی بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق صنعت کے ذیلی شعبوں میں ، ثقافتی خدمات کی صنعت کی ایڈیڈ ویلیو کا حصہ 64 فیصد رہا جو گزشتہ برس کی نسبت 0.2 فیصد پوائنٹس کم ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق ثقافتی مینوفیکچرنگ کی ایڈیڈ ویلیو تقریباً13.7 کھرب یوآن تھی، جو صنعت کی کل ایڈیڈ ویلیو کا 26.1 فیصد ہے۔