• Dublin, United States
  • |
  • May, 20th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین تحفظ پسندی اورالگ تھلگ کرنے کی مخالفت کرتا ہے، رپورٹتازترین

October 16, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین تحفظ پسندی، باڑ لگانے اور رکاوٹوں کی تعمیر،الگ تھلگ کرنے ، صنعتی اور سپلائی چین میں خلل ڈالنے ، یکطرفہ پابندیوں کے نفاذ اور زیادہ سے زیادہ دباؤ کے ہتھکنڈوں کی مخالفت کرتا ہے۔

اس حوالے  سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی اتوار کو شروع ہونے والی 20 ویں قومی کانگریس میں ایک رپورٹ پیش کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین اقتصادی عالمگیریت کے صحیح راستے پر گامزن ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ چین تجارت اور سرمایہ کاری کی آزاد خیالی اور سہولت کاری کو فروغ دینے، دوطرفہ، علاقائی اور کثیر الجہتی تعاون کو فروغ دے رہا ے ۔ چین اس کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی میکرو اکنامک پالیسی کی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی بھی کوشش کررہا ہے۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک  ترقی کے لیے سازگار بین الاقوامی ماحول کوفروغ دینا چاہتا ہے ۔ علاوہ ازیں وہ عالمی ترقی کے لیے نئے محرکات پیدا کرنے بارے دیگر ملکوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔