لہاسا (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی تبت خود اختیارخطے میں موسم کی نگرانی اور پیشگوئی کی صلاحیتیں بہتر بنانے کے لیے مزید موسمیاتی نگران اسٹیشنز تعمیر کئے گئے ہیں۔
مقامی حکام کے مطابق گزشتہ 10 برس کے دوران تبت میں موسمیاتی نگران اسٹیشنز کی تعداد 162 سے بڑھ کر 1 ہزار 97 ہوگئی ہے۔ مصنوعی سیاروں سے ریئل ٹائم ڈیٹا حاصل کرنے کے لئے متعدد موسمی ریڈار کی تنصیب کے منصوبے شروع کئے گئے۔
علاقائی موسمیاتی بیورو نے بتایا ہے کہ تبت میں کاؤنٹی سطح کے علاقوں اور ٹاؤن شپ میں خود کار طریقے سے موسمیاتی اسٹیشنز میں موسمیاتی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کی مکمل کوریج ممکن ہوگئی ہے۔
تبت کی آب و ہوا پیچیدہ ہے۔ اس خطے کو برسوں سے موسمیاتی آفات کی روک تھام میں مشکلات کا سامنا تھا جس کی وجہ مشاہدے کے اسٹیشنز کی کمی تھی۔
بیورو نے کہا کہ اس وقت تبت میں دھوپ اور برسات کے دن کی پیشگوئیوں کی درستگی کا تناسب 80.4 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔
بنیادی علاقوں میں شدید موسم کا ابتدائی انتباہ 35 منٹ تک پہنچ چکا ہے اور ابتدائی انتباہ جاری کرنے کا دائرہ کار کاؤنٹیز سے بستیوں تک بڑھا دیا گیا ہے۔