• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 6th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، تبت کی جانب سے قدرتی صلاحیتوں کے فروغ اور ترغیب کے لیے اقداماتتازترین

December 10, 2022

لہاسا (شِنہوا) چین کے تبت خود اختیار علاقے میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کمیٹی  کے  آرگنائزیشن ڈیپارٹمنٹ نے  19 ترغیبی اقدامات متعارف کرائے ہیں۔

ان کا مقصد قدرتی صلاحیتوں کو فروغ دینا،  انہیں ترغیبات دینا، روزگار فراہم کرنا اور ان صلاحیتوں کو برقرار رکھنا ہے۔

یہ خود اختیار خطہ ہر سال اسٹریٹجک، سرکردہ اور نوجوان ہنرمندوں پر مشتمل  سائنسی اور تکنیکی جدت پر مبنی  ٹیموں کا انتخاب کرے گاجسے  "کومولا نگما ٹیلنٹ" کا نام دیا گیا ہے۔ 

انہیں 1 کروڑ یوآن (تقریباً 14 لاکھ 30ہزار امریکی ڈالرز) تک منصوبوں کے لئے  فنڈز فراہم  کیے جائیں گے اور 5 سال کی مدت تک گزر بسر کے الاؤنسز دیے جائیں گے۔

تبت میں متعارف  کیے گئے ان اقدامات سے ایسے باروزگارہنرمندوں کی بھی مدد کی جائے گی جو گریجویشن سطح کی  تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔  متعلقہ شعبے تبت کے ڈاکٹریٹ کے طالب علموں کو تربیت دینے کے لیے چین کی اعلیٰ یونیورسٹیز کے ساتھ تعاون کریں گے۔

ان اقدامات کے مطابق تبت سے باہر کے ہنرمندوں کو آمدنی میں سبسڈی فراہم کی جائے گی اور ان آجروں کو بھی سبسڈی  فنڈز دیئے جائیں گے جو تبت سے باہر کے ہنرمندوں کو راغب کرتے ہیں۔

آرگنائزیشن ڈیپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ قدرتی ہنر  کو برقرار رکھنے کے لیے کام اور زندگی کی سہولیات اور ترجیحی خدمات اور  خاص طور پر ہاؤسنگ میں سپورٹ  بھی فراہم کی جائیگی۔