• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین تائیوان کے ساتھ امریکی فوجی تعلقات کی سخت مخالفت کرتا ہے، دفاعی ترجمانتازترین

November 25, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین تائیوان کے ساتھ امریکی فوجی تعلقات اور اسلحہ فروخت کرنے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

وزارت دفاع کے ترجمان وو چھیان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین پر امید ہے کہ امریکہ صدر جو بائیڈن کے اس اعادہ کو اس کی روح کے مطابق نافذ کرے گا جس میں 14 نومبر کو انہوں نے اس بات کا عزم کیا تھا کہ امریکہ تائیوان کی آزادی کی حمایت نہیں کرتا، دو چین یا ایک چین، ایک تائیوان کی حمایت نہیں کرتا اور چین کے ساتھ تنازعہ کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا ہے۔

انہوں نے ان خیا لات کا اظہار امریکی کانگریس سے منسلک امریکہ۔ چین اقتصادی اور سلامتی جائزہ کمیشن کی سالانہ رپورٹ میں تائیوان سے متعلق مواد پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔

وو نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تائیوان چین کا اٹوٹ انگ ہے ، امریکہ اور تائیوان کا فوجی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے کوئی بھی قدم چین کے داخلی امور میں مداخلت اور امریکی وعدوں کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تائیوان کو مسلح کرکے چینی سرزمین پر قابو پانے کی کوئی بھی کوشش محض فضول باتیں ہیں جو ناکام ہوجائیں گی۔