• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین تعمیراتی مواد کے شعبے میں کم کاربن ترقی کومزید فروغ دے گاتازترین

November 08, 2022

بیجنگ(شِنہوا)  چین نے 2030 تک صنعتی شعبے میں کاربن پیک کا ہدف حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کرتےہوئے  تعمیراتی مواد کے شعبے میں کم کاربن ترقی کوفروغ دینے کا ایک منصوبہ جاری کیا ہے، یہ شعبہ صنعتی کاربن کے اخراج کا ایک بڑا پروڈیوسرہے۔

وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت چار سرکاری اداروں کی طرف سے مشترکہ طور پر جاری کردہ  منصوبے کے مطابق،14ویں پانچ سالہ منصوبے (2021-2025) کے دوران تعمیراتی مواد کے شعبے کے ڈھانچے کو ایڈجسٹ کرنے میں خاطر خواہ پیش رفت کی جائے گی۔

 دستاویز میں کہا گیا کہ اس عرصے کے دوران توانائی کی بچت اور کم کاربن ٹیکنالوجیز کو مزید فروغ دینے سمیت کلیدی مصنوعات بشمول سیمنٹ، شیشہ اور سرامکس میں توانائی کی کھپت اور فی یونٹ جی ڈی پی کاربن ڈائی آکسائیڈ اخراج کو کم کرنے کی کوششیں کی جائیں گی۔

منصوبے کے تحت 15 ویں پانچ سالہ منصوبے  (2026-2030) میں، ماحول دوست اور کم کاربن ٹیکنالوجیز کے صنعتی استعمال میں اہم پیش رفت کی جائے گی، جس میں ماحول دوست، کم کاربن اور گردشی ترقی  پر مشتمل صنعتی نظام قائم کیا جائے گا۔