• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین تعمیر نو اور انسداد دہشت گردی میں صومالیہ کی مدد کرے گا، شی جن پھنگتازترین

December 30, 2022

ریاض(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین صومالیہ کی تعمیر نو اور سماجی و اقتصادی ترقی کی خاطر اپنی صلاحیت کے مطابق مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے اور دونوں ممالک کے اداروں کو زراعت، ماہی گیری اور صحت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے مواقع تلاش کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔

شی جن پھنگ نے جمعہ کے روز صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمود سے ملاقات کے دوران کہا کہ چین استحکام برقرار رکھنے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صومالی حکومت کی حمایت کرتا ہے۔