بیجنگ(شِنہوا) چین موجودہ حالات کے تناظر میں سرحد پار اہلکاروں کے تبادلے کیلئے مزید سہولیات فراہم کرے گا۔
وزارت خارجہ کی ایک ترجمان ماؤننگ نے ان خیالات کا اظہار بدھ کے روز منعقدہ یومیہ نیوز بریفنگ میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا کہ چین کے پاس باہر سے آنے والوں کیلئے قرنطینہ کے اقدامات کو بہتر بنانے کا کوئی منصوبہ ہے یا نہیں۔
ماؤ نے کہا کہ نوول کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد سے اب تک چین نے یکساں مفاد کے حامل تعاون کو فروغ دیتے ہوئے ایک مربوط نقطہ نظر اپنایا ہے۔
ماؤ نے کہا کہ چین نے عالمی سطح پر کام اور پیداوار کو دوبارہ شروع کرنے میں برتری حاصل کی ہے، اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو فعال طور پر فروغ دیا ہے اور تیز رفتار چینلز کے ذریعے ویزا پالیسیوں کو بہتر بنایا ہے۔ ہم نے منظم انداز میں بین الاقوامی پروازوں میں اضافہ ، دور دراز علاقوں میں روک تھام اور کنٹرول کے اقدامات اور لوگوں کے درمیان تبادلے کو آسان بناتے ہوئے عالمی صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔