• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین، صوبہ ہوبے کی غیر ملکی تجارت میں 22.1فیصد اضافہتازترین

October 30, 2022

ووہان (شِنہوا) چین کے وسطی صوبہ ہوبے کی غیر ملکی تجارت میں سال 2022 کی پہلی تین سہ ماہی کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 22.1 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے ۔

ووہان کے مقامی کسٹمزکے اعداد و شمار کے مطابق 9 ماہ کے عرصہ کے دوران ہوبے کی درآمدات اوربرآمد ات کی مالیت مجموعی  طور پر 469.09 ارب یوآن (تقریباً 64.88 ارب امریکی ڈالرز) رہی۔

صوبے کے نجی شعبوں کی معاونت سے غیر ملکی تجارت کا حجم 292.81 ارب یوآن تک پہنچ گیا جو کہ 30.4 فیصد زیادہ ہے اور صوبے کی مجموعی غیرملکی تجارت کا 62.4 فیصد ہے۔

اس عرصہ کے دوران اس صوبہ کی اپنے سب سے بڑے تجارتی شراکت دارجنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی ایسوسی ایشن کے ساتھ تجارت72.1 ارب یوآن تک پہنچ گئی جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 38.4 فیصد زیادہ ہے۔

صوبہ ہوبے کی علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کے دیگر رکن ملکوں کے ساتھ تجارت 21.7 فیصد بڑھ کر141.19 ارب یوآن ہو گئی ہے ۔ 

بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ واقع ملکوں کے ساتھ اس کی تجارت 39.4 فیصد اضافے کے ساتھ 138.84 ارب یوآن تک پہنچ گئی ہے۔