• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، صوبہ گانسو اور بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کے درمیان تجارت میں اضافہ جاریتازترین

May 25, 2023

لان ژو (شِنہوا) چین کے صوبہ گانسو میں 2023 کے پہلے چار ماہ کے دوران غیر ملکی تجارت میں اضافہ ہوا ہے اور بیلٹ اینڈ روڈ سے منسلک ممالک کے ساتھ اس کے تجارتی حجم میں گزشتہ سال کی نسبت 16.3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

جنوری سے اپریل تک گانسو کی غیر ملکی تجارت کی مجموعی مالیت 21.2 ارب یوآن (تقریباً 3 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئی  جو ایک سال قبل کے مقابلے میں 0.8 فیصد زیادہ ہے۔ 

صوبے کی بیلٹ اینڈ روڈ ممالک سے درآمدات اور برآمدات اس کی مجموعی غیر ملکی تجارت کا 55.4 فیصد ہیں جس کی ما لیت مجموعی طور پر 11.75 ارب یوآن ہے۔

دریں اثنا، علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری (آر سی ای پی) کے رکن ممالک کے ساتھ گانسو کی تجارت میں گزشتہ سال کی نسبت 53.2 فیصد اضافہ ہوا ہے جو 6.1 ارب یوآن تک پہنچ گئی۔

خاص طور پر ، پہلے چار مہینوں میں گانسو میں مکینیکل اور برقی مصنوعات کی برآمد 2.5 ارب یوآن تھی  جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 61.4 فیصد زیادہ ہے۔

اسی عرصے کے دوران نکل میٹ کی درآمد میں 179.9 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے جو 2.17 ارب یوآن تک پہنچ گئی۔