• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین، سنکیانگ میں یوروایشیا نمائش کا آغازتازترین

September 20, 2022

ارمچی (شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے کے دارالحکومت ارمچی میں 7 ویں چائنہ۔ یوروایشیا نمائش شروع ہوگئی جو 22 ستمبر تک جاری رہے گی۔

نمائش آن لائن اور آف لائن دنوں طرح سے منعقد ہوگی اور اس میں 32 ممالک و خطوں کی کمپنیوں کی 17 ہزار کے قریب نمائشیں آن لائن دکھائی جائیں گی۔

نمائش کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور علاقائی حکومت کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل وانگ لی نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا  کہ نمائش میں منڈی کے امکانات، اعلی ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کی بڑی مانگ کے منصوبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

یہ خصوصی سرمایہ کاری و تجارتی فروغ کی سرگرمیوں کو منظم کرنے میں فعال طور پر ایک اعلی درجے کا کاروباری پلیٹ فارم تعمیر کرے گی۔

اس کا نمائشی رقبہ 40 ہزار مربع میٹر ہے۔ نمائش میں سرمایہ کاری تعاون اور اجناس کی تجارت سمیت دیگر موضوعات پر 3 زون بنائے گئے ہیں۔

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے کے دارالحکومت ارمچی میں منعقدہ 7 ویں چائنہ ۔ یوروایشیا نمائش کی افتتاحی تقریب کا ایک منظر۔ (شِنہوا)

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے کے دارالحکومت ارمچی میں منعقدہ 7 ویں چائنہ ۔ یوروایشیا نمائش کا ایک پویلین۔ (شِنہوا)