• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین، سنکیانگ کے خنجراب پاس کو دوبارہ کھولنے کے لیے خدمات کو اپ گریڈ کر دیا گیاتازترین

March 30, 2023

ارمچی (شِنہوا) چین کے سنکیانگ میں درہ خنجراب یکم اپریل سے دوبارہ کھولا جارہا ہے جس کے لئے کسٹمز نے کلیئرنس کی کارکردگی بڑھانے بارے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔

زرعی اور غذائی مصنوعات کے لئے خصوصی کاؤنٹرز اور زرعی مصنوعات کے لئے سبز راستے قائم کئے گئے ہیں۔ موقع پر موجود عملہ کلیئرنس رہنمائی ، فوری معائنہ اور ریلیز کو یقینی بنانے میں مدد کرے گا۔ بڑے پیمانے پر اجناس کی درآمد کو آسان بنانے کے لئے مختلف کاروباری اداروں کی صورتحال کے مطابق پالیسی نافذ کی جائے گی۔

کسٹمز نے اپنے ذہین نگران پلیٹ فارم کو بھی اپ گریڈ اور تبدیل کیا ہے تاکہ مینوئل کام کو کم کرتے ہوئے کلیئرنس کی کارکردگی بہتر بنائی جاسکے۔

اس سے "پری ڈیکلریشن" اور "دو مراحل ڈیکلریشن " جیسے ڈیکلریشن ماڈلز کی تشہیر اور  فروغ میں بھی اضافہ ہوگا۔

کسٹمز کے ڈپٹی ڈائریکٹر لی جنگ لونگ نے کہا ہے کہ چین نے نوول کرونا وائرس بارے اقدامات کو کم کرکے دوسرے درجے کی متعدی بیماریوں کی روک تھام کے اقدامات میں تبدیل کردیا ہے جبکہ کاشغر خود کو شاہراہ ریشم اقتصادی راستے کے مرکزی علاقے کے ایک اہم مرکز میں تبدیل کررہا ہے۔ ان تمام سازگار عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے درہ خنجراب پر مال برداری حجم میں رواں سال نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

سنکیانگ کی غیرملکی تجارت 2022 کے دوران نوول کرونا وائرس وبا اور مغربی جبر کے باوجود بڑھی تھی۔ درہ خنجراب کسٹمز نے سال بھر میں 22 ہزار 600 ٹن درآمدی اور برآمدی سامان نمٹایا جو گزشتہ برس کی نسبت 358.9 فیصد زائد ہے۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ایک اہم گیٹ وے کے طور پراس  بندرگاہ سے 2016۔2020 کے دوران 2 لاکھ ٹن سے زائد درآمدی اور برآمدی سامان گزرا ہے۔