بیجنگ (شِنہوا) چینی حکام نے سنگین اور بڑے واقعات کے حوالے سے محفوظ شدہ دستاویزات کے انتظام کو مستحکم بنانے کے لیے مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کے عمومی دفاتر کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق سنگین اور بڑے واقعات کی محفوظ شدہ دستاویزات ملک کا وہ قیمتی ریکارڈ ہیں جو کہ قدرتی آفات، حادثات اور صحت عامہ اور سماجی تحفظ کے واقعات جیسے ہنگامی حالات کے خلاف ردعمل میں سامنے آتا ہے۔
اس مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ان محفوظ دستاویزات کو مناسب طور پر جمع کرنا، اس کو محفوظ بنانا اور بروئے کار لانا ماضی سے سبق سیکھنے، قومی سلامتی اور عوامی مفاد کو برقرار رکھنے اور ریاستی نظم و نسق کے انتظام اور صلاحیت کو جدید بنانے کے لیے اہم معنی رکھتا ہے۔
مراسلے میں اس بات کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے کہ محفوظ شدہ دستاویزات سے متعلق قانون اور متعلقہ ضوابط کی مکمل پاسداری کی جائے ، سنگین اور بڑے واقعات بارے آرکائیو انتظام کے لیے ورکنگ سسٹم کو بہتر بنایا جائے اور اس کے لئے وسائل کو بہتر طور پر اکٹھا کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جائے۔
اس مراسلہ میں فائلوں کے استعمال کو مزید فروغ دینے کے لیے زیادہ سے زیادہ ہم آ ہنگی ، استعمال کا ایک آسان طریقہ کار بنانے اور علاقوں، محکموں اور نچلی سطح پر تلاش کے نظام میں رکاوٹیں دور کر نے کے لیے کہا گیا ہے۔