• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، سنگیانگ میں نئے ائیرپورٹ کا افتتاحتازترین

December 25, 2022

ارمچی (شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقے کی تاشکورغان تاجک خوداختیار کاؤنٹی میں جمعہ کی صبح ایک مسافر بردار طیارہ اترا جس کے ساتھ ہی خطے کے پہلے بلند سطح مرتفع ہوائی اڈے نے کام شروع کردیا۔

چائنہ سدرن ایئرلائنز کی پرواز سی زیڈ 5193 علاقائی دارالحکومت ارمچی سے صبح 8 بجکر 57 منٹ پر روانہ ہوئی اور صبح 10 بجکر 59 منٹ پر تاشکورغان ہوائی اڈے پر اتری۔ سطح سمندر سے 3 ہزار 258 میٹرز کی بلندی پرواقع یہ ائیر پورٹ چین کا انتہائی مغربی نقل وحمل کا ہوائی اڈہ ہے۔

ہوائی اڈے کے جنرل منیجر چھن شیاؤ گو نے کہا کہ ارمچی اور تاشکورغان کے ما بین دو طرفہ پرواز شروع ہوچکی ہے۔ دیگر ائیرلائنز بھی جلد پروازیں شروع کردیں گی۔

رن وے کی لمبائی 3 ہزار 800 میٹر ہے اور یہ سالانہ 1 لاکھ 60 ہزار مسافروں اور 400 ٹن سامان کو نمٹانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

تاشکورغان چین کی واحد تاجک خود اختیار کاؤنٹی ہےجس کی 40 ہزار کی آبادی میں تقریباً 80 فیصد سے زیادہ تاجک نسلی گروہ سے تعلق رکھتے ہیں۔

علاقے میں مئوثر نقل و حمل اور سہولیات نہ ہونے کے سبب تاشکورغان کی سماجی و اقتصادی ترقی رک گئی تھی۔

تاشکور غان ائیرپورٹ کی تعمیر کا آغاز 2020 میں ہوا اور اس پر 1 ارب 60 کروڑ یوآن (تقریباً 22 کروڑ 90 لاکھ امریکی ڈالرز) کی لاگت آئی ہے۔

بیجنگ کے ایک کالج میں زیرتعلیم ایک مقامی تاجک رہائشی مرسیاب نورالب نے بتایا کہ ماضی میں مجھے بس یا ٹرین سے بیجنگ جانے کے لئے 40 سے 50 گھنٹے کا سفر کرنا پڑتا تھا۔ تاہم اب نئے ہوائی اڈے کی بدولت سفر کا وقت کم ہوکر صرف 8 گھنٹے رہ گیا ہے۔

کاؤنٹی حکومت کے سربراہ ظفرعطااللہ نے کہا کہ آسان فضائی گزرگاہ پامیر سطح مرتفع پر عوام ، نقل وحمل اور معلومات میں مستقل اضافہ ہوگا اور اس سے سطح مرتفع پر صنعتی ترقی کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہوائی اڈہ مقامی نقل و حمل کو بہتر بنانے، مقامی سیاحت کے فروغ اور بیرونی دنیا کے لئے کھلے پن میں بھی مثبت کردار ادا کرے گا۔"