• Dublin, United States
  • |
  • Apr, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین صنعتی و سپلائی چینز کےنظام کی اپ گریڈیشن کو فروغ دے گا،وزیرصنعتتازترین

March 26, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیربرائے صنعت اوانفارمیشن ٹیکنالوجی جن ژوآنگ لونگ نے کہاہے کہ انکا ملک صنعتی اورسپلائی چینز کی اپ گریڈیشن کو فروغ دینے کے لیے بین الاقوامی تعاون اور دنیا بھر کے اداروں کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔

وزیرصنعت اوانفارمیشن ٹیکنالوجی کا چائنہ ڈویلپمنٹ فورم 2024 کے موقع پراپنے خطاب میں کہناتھا کہ چین نئی صنعت کاری کو فروغ اور ایک جدید صنعتی نظام کی تعمیر میں تیزی لارہا ہے جس سے مضبوط ترقی کی رفتار کا آغاز ہوگااور بین الاقوامی صنعتی اور ترسیل کے سلسلے میں تعاون کومربوط کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر مواقع پیداہونگے۔

چینی وزیر نے کہا کہ چینی اور غیر ملکی کمپنیاں سائنس اور ٹیکنالوجی کی اختراعات، مینوفیکچرنگ شعبہ کو ڈیجیٹلائزکرنے اور ماحول دوست ترقی کے ساتھ ساتھ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے درمیان تعاون کو مزید  فروغ دے سکتی ہیں۔

چین کی صنعتی اورترسیل کی بنیادیں افرادی قوت کی عالمی صنعتی تقسیم میں اس کی شمولیت کے ذریعے بنتی اور تیار ہوتی ہیں۔انہوں نے باورکرایا کہ  غیر ملکی سرمایہ کار   ادارے چین کی صنعتی اور سپلائی چینز کا ایک اہم حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا غیر ملکی سرمایہ کار اداروں کاچین کی کُل غیر ملکی تجارت میں 30.2 فیصد حصہ ہے جس کا ملک کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردارہے۔