• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، سن یات سین کی 156ویں سالگرہ منائی گئیتازترین

November 13, 2022

بیجنگ (شِنہوا) سن یات سین کی 156ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جو کہ ایک عظیم قومی ہیرو، عظیم محب وطن اور چین کے جمہوری انقلاب کے عظیم پیشرو  تھے۔

بیجنگ میں سن کے نام سے منسوب ژونگ شان پارک میں ملک کے اعلیٰ سیاسی مشاورتی ادارے ،  چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی ) کی قومی کمیٹی نے اس  یادگاری تقریب کا انعقاد کیا۔

چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی،  چینی کومن تانگ کی انقلابی کمیٹی کی مرکزی کمیٹی، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے یونا ئیٹڈ فرنٹ ورک ڈیپارٹمنٹ اور بیجنگ کی میونسپل حکومت کے عہدیداروں نے سن  کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ان کے مجسمے پر پھول چڑھائے۔ 

تقریب میں شریک افراد نے مجسمے کے سامنے تین بار جھک کر خراج عقیدت پیش کیا۔

سن چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ میں 1866 میں پیدا ہوئے۔ وہ  1911 کے انقلاب کے دوران اپنے اہم کردار کے حوالے سے جانے جاتے ہیں  جس نے چھنگ شاہی خاندان (1644-1911) کا تختہ الٹ دیا اور چین میں 2ہزار  سال سے زائد عرصہ تک جاری جاگیردارانہ حکمرانی کا خاتمہ کیا۔