استنبول(شنہوا)ترکیہ کے ایک سکالر نے کہا ہے کہ چین سماجی و اقتصادی نقطہ نظر سے انسانی حقوق سے متعلقہ مسائل پر توجہ اور دنیا کے تمام لوگوں کے انسانی وقار کو ترجیح دیتا ہے۔
انقرہ میں قائم ایشیا پیسیفک اسٹڈیز کے ترک مرکز کے ڈائریکٹر سیلکوک کولاکوگلو نےشِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ چین کا خیال ہے کہ انسانی حقوق کا صحیح طریقے سے استعمال باوقارزندگی اور مناسب آمدنی کے ساتھ منصفانہ ترقی کے بغیر نہیں کیا جا سکتا اور وہ اس کے مطابق اقدامات کر رہا ہے۔
لاکھوں لوگوں کو شدیدغربت سے نکالنے میں چین کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے ترک سکالرنے کہا کہ چین انسانی وقارمیں اضافے کے لیے ایک ترجیح کے طور پر ترقی پر توجہ دے رہا ہے اور اس سلسلے میں، غربت کا خاتمہ ایک اہم نکتہ ہے۔
کولاکوگلو نے کہا کہ چین انسانی حقوق اور انسانی وقار پر مربوط توجہ دے رہا ہے جن میں عمومی لحاظ سے لوگوں کے حقوق کو وسعت دینا ، صنفی مساوات کی حمایت ، اور شہری اور دیہی توازن کے لیے آوازاٹھانا شامل ہے۔