شی آن (شِنہوا) چین کے شمال مغربی صوبہ شانشی کے دارالحکومت شی آن میں نواں سلک روڈ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول اختتام پذیر ہو گیا ہے۔
فیسٹیول کے منتظمین کے مطابق منگل کو کلوز نے بہترین فلم اور اس کے بیلجیئم ڈائریکٹر لوکاس دھونٹ نے بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ حاصل کیا۔
بہترین اینی میٹڈ فیچر کی فاتح دی کراسنگ رہی اور ویتنام کی ڈاکومنٹری چلڈرن آف دی مسٹ نے بہترین دستاویزی فیچر فلم کا ایوارڈ جیتا۔
چینی فلم دی بیٹل ایٹ لیک چانگ جن II بہترین ویژول ایفیکٹس کی فاتح رہی۔
ناروے کے اداکار پال سویرے ہیگن کو دی مڈل مین میں اپنے کردار کے لیے بہترین اداکار اور آسٹریلوی اداکارہ ایسی ڈیوس کو دی جسٹس آف بنی کنگ میں اپنے کردار کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔
فیسٹیول کے منتظمین کے مطابق 90 ملکوں اورخطوں سے مجموعی طور پر 1 ہزار 598 فلموں نے فیسٹیول کے لیے ناموں کا اندراج کیا تھا اور 19 فلمیں اختتامی مرحلے کی دوڑ میں شامل ہوئیں۔
پہلی مرتبہ 2014 میں منعقد ہونے والے رواں سال کے فلم فیسٹیول کی میزبانی چائنہ میڈیا گروپ اور شانشی اور فوجیان کی صوبائی حکومتیں کر رہی ہیں۔