• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، سینئر چینی سفیر کی جاپان کے وزیر خارجہ سے ملاقاتتازترین

April 03, 2023

بیجنگ (شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی نے جاپان کے وزیر خارجہ یوشی ماسا ہیاشی سے ملاقات کی ہے۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے کہا کہ چین۔جاپان تعلقات اس وقت عمومی طور پر مستحکم ہیں لیکن انہیں وقتاً فوقتاً رکاوٹوں اور مداخلت کا سامنا رہتا ہے۔

اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ جاپان میں کچھ قوتیں جان بوجھ کر امریکہ کی چین کے حوالے سے غلط پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور چین کو بدنام کرنے میں امریکہ کے ساتھ تعاون کرتی ہیں۔

وانگ نے مزید کہا کہ یہ قوتیں چین کے بنیادی مفادات  کے حوالے سے اشتعال پیدا کرتی ہیں جو تنگ نظری، غلط اور غیر دانشمندانہ ہے۔

اس بات کو واضح کیا گیا کہ چین جاپان کے حوالےسے اپنی پالیسی میں تسلسل اور استحکام برقرار رکھتا ہے اور چین جاپان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات استوار کرنے کا خواہاں ہے جو دونوں ممالک کے درمیان چار سیاسی دستاویزات کی  بنیاد پر نئے دور کے تقاضوں کو پورا کرتا ہے۔

ہیاشی نے کہا کہ جاپان چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عملدرآمد کیا جا سکے ، تعمیری اور  مستحکم تعلقات استوار کئے جا سکیں اور ہمہ جہت نتائج بھی حاصل کئے جا سکیں۔