بیجنگ (شِنہوا) سینئر چینی قانون ساز وانگ چھن نے دوسری صدی کے ہدف کےحصول کے لیے جدوجہد کے نئے سفر میں یان آن کے جذبے کو فروغ دینے بارے ٹھوس کوششوں پر زور دیا ہے۔
نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے نائب چیئرمین اور چائنہ یان آن اسپرٹ ریسرچ سوسائٹی کے سربراہ وانگ نے یہ بات کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے عظیم بنیادی جذبے کی حمایت اور یان آن کی روح کو فروغ دینے کے حوالے سے منعقدہ ایک سمپوزیم کے دوران کہی۔
وانگ نے کہا کہ یان آن کا جذبہ پارٹی کی عظیم بنیادی روح کو مجسم بناتا ہے جبکہ انہوں نے پارٹی کی شاندار روایات اور عمدہ طرزعمل کو فروغ دینے کے لیے مزید کوششوں پر زور دیا۔
وانگ نے سوسائٹی کے اراکین پر زور دیا کہ وہ یان آن دور میں پارٹی کی کہانیوں کو بہتر طور پر سنائیں اور اسکول کے کیمپسز میں یا آن کے جذبے کو فروغ دینے کی مہم کو مسلسل جاری رکھیں۔
انہوں نے پارٹی اور ریاست کےکام کو بھرپور طور پرسرانجام دینے کی در خواست کر تے ہو ئے مزید اعلیٰ معیار کی تحقیق کر نے پر زور دیا۔