• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین، سیلاب سے 17 افراد ہلاک، 17 لاپتہتازترین

August 19, 2022

چین کے شمال مغربی صوبہ چھنگ ہائی کی خوداختیار کاؤنٹی دا ٹونگ ہو ئی اور تھو کے قصبے چھنگ شان میں مقامی افراد اپنے گھر کے پاس سے کیچڑ ہٹارہے ہیں۔ (شِںہوا)

شی ننگ (شِںہوا) چین کے شمال مغربی صوبہ  چھنگ ہائی کے دیہات میں موسلا دھاربارش سے اچانک ریت کی چٹان بہہ گئی جس سے 17 افراد ہلاک اور 17 دیگر لاپتہ ہوگئے۔

صوبائی محکمہ ہنگامی انتظامات کے نائب سربراہ ہان شیان ہوئی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ 20 افراد کو بچالیا گیا ہے جن کے بارے پہلے بتایا گیا تھا کہ وہ لاپتہ ہیں۔ تقریباً 4 ہزار 500 فائرفائٹرز، پولیس اہلکار، فوجی، ایمرجنسی ریسپانس اہلکار اور مقامی رہائشی لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

بدھ کی شب 10 بجکر 25 منٹ پر صوبائی دارالحکومت شی ننگ کی داتونگ ہوئی اینڈ تھو خود اختیار کاؤنٹی میں شدید بارش ہوئی۔ جمعرات کو نصف شب بارشوں سے سیلاب اور مٹی کے تودے گرگئے جس سے دریاؤں کا راستہ تبدیل ہوگیا۔

کم سے کم 2 عمارتیں بہہ گئیں اور 14 عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ۔ مجموعی طور پر 6 دیہات میں 6 ہزار 245 رہائشی متاثر ہوئے۔

کاؤنٹی حکومت کے سربراہ ما منگ شو نے بتایا کہ 2 اسکولوں میں عارضی پناہ گاہیں قائم کی گئی ہیں جن میں 1 ہزار 200 سے زائد افراد کو رکھا جاسکے گا۔

وزارت خزانہ اور وزارت ہنگامی انتظامات نے مشترکہ طور پر قدرتی آفات سے نجات بارے  فنڈز کے لئے 5 کروڑ یوآن (تقریباً 73 لاکھ 70 ہزار امریکی ڈالرز) دیئے ہیں اس علاوہ صوبائی محکمہ خزانہ نے مزید 5 کروڑ یوآن کی رقم مختص کی ہے۔

یہ رقم ہنگامی امداد اور آفات سے نجات کی کوششوں، متاثرہ افراد کی تلاش، بچاؤ اور ان کی منتقلی، ثانوی آفات کو جانچنے ، تباہ شدہ مکانات کی مرمت اور دیگر امور پر خرچ کی جائے گی۔