• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین، سیچھوان کے صوبائی سابق سینئر قانون ساز پر رد جرم عائدتازترین

November 17, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین میں سیچھوان کی صوبائی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے نائب چیئرمین وانگ منگ ہوئی پر رشوت ستانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔ 

بدھ کے روز سرکاری اعلامیہ کے مطابق وانگ کے خلاف گوانگ ڈونگ صوبے میں فوشان میو نسپل پیپلز پرو کیوریٹو ریٹ نے انٹرمیٹڈیٹ پیپلز کورٹ فوشان میں مقدمہ دائر کیا تھا۔ 

فرد جرم کے مطابق وانگ نے سیچھوان میں اپنے مختلف عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسروں کے لیے فوائد حاصل کئے اور اس کے عوض بڑی رقم اور قیمتی سامان غیرقانونی طور پر قبول کیا۔

وانگ پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا جس سے عوامی املاک کو بھاری نقصان ہوا اور ریاست و عوام کے مفادات کو نقصان پہنچا۔