• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین، شہری بے روزگاری کی شرح اگست کے دوران 5.3 فیصد تک کم ہو گئی، سروےتازترین

September 16, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین میں شہری بے روزگاری کی شرح اگست کےدوران 5.3 فیصد رہی جو کہ ایک سروے کےمطابق جولائی میں 5.4 فیصد کی نسبت کم ہے۔

قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے 8 مہینوں کے دوران مجموعی طور پر 89 لاکھ 80 ہزار نئی شہری ملازمتیں پیدا کی گئی  ہیں ۔

ان اعداد و شمار کے مطابق 25 سے 59 سال کی عمرکے درمیان افراد میں بے روزگاری کی شرح اگست میں 4.3 فیصد رہی جو کہ لیبر مارکیٹ کی اکثریت پر مشتمل ہے ۔

سروے کرائے گئے 31 بڑے شہروں میں بے روزگاری کی شرح اگست کےدوران 5.4 فیصد رہی جو کہ جولائی میں 5.6 فیصد تھی۔

اس سروے میں شہری بے روزگاری کا حساب کتاب ان بے روزگار افراد کی تعداد کی بنیاد پر کیا جاتا ہے جنہوں نے شہری علاقوں میں روزگار کے سروے میں حصہ لیا ہو، جبکہ ان میں شہروں میں نقل مکانی کرنے والے کارکنان بھی شامل ہیں ۔