بیجنگ(شِنہوا)شہری امور کی تعلیم کے لئے چین کے پہلے انڈر گریجویٹ ادارے کا بیجنگ میں افتتاح کردیا گیا۔
مئی میں وزارت تعلیم نےچائنا سول افیئرز یونیورسٹی قائم کرنے کی منظوری دی تھی۔ یہ سماجی نظم و نسق کے لیے ایک پیشہ ور کالج پر مبنی ہے اور اس میں وزارت برائے شہری امور کے تحقیق اور تعلیم کے وسائل شامل ہیں۔
یونیورسٹی بزرگوں کی دیکھ بھال کا سمارٹ انتظام ، نرسنگ ، سماجی کام ، اور تدفین کے جدید انتظام جیسے 25 شعبوں میں انڈر گریجویٹ پروگرام پیش کرتی ہے جن میں سے سات کو وزارت نے اعلیٰ پیشہ ورانہ تعلیم کی جدت طرازی اور ترقی کے لئے ایکشن پلان میں کلیدی پروگراموں کے طور پر تسلیم کیا ہے۔
عمر رسیدہ آبادی اور بزرگوں کی دیکھ بھال کرنے والے اہلکاروں کی کمی کے پیش نظر چین نے بزرگوں کی دیکھ بھال کی خدمات کے لئے ہنر مند کارکنوں کو تیار کرنے اور متعلقہ پیشوں کے معیار کو بہتر بنانے کی کوششوں کو مضبوط کیا ہے۔
2023 کے اختتام تک چین میں 60 سال یا اس سے زائد عمر کی آبادی 29 کروڑ 70 لاکھ تک پہنچ چکی تھی جن میں 65 سال یا اس سے زائد عمر کے 21 کروڑ 70 لاکھ افراد بھی شامل تھے جو کل آبادی کا 15.4 فیصد ہیں۔