• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین، شہر شی آن سے بڈاپسٹ کیلئے براہ راست پروازوں کا دوبارہ آغازتازترین

June 30, 2024

بڈاپسٹ(شِنہوا) چین کے صوبے شانشی کے دارالحکومت شی آن سے بڈاپسٹ کیلئے براہ راست پروازوں کو گزشتہ روز دوبارہ شروع کر دیا گیا۔

بڈاپسٹ ایئرپور ٹ کے چیف کمرشل آفیسر بالاز بوگٹس نے براہ راست فضائی رابطے کی بحالی کا خیر مقدم  کرتے ہوئے کہا کہ شی آن جو قدیم سلک روڈ کے مشرقی نقطہ آغاز کے طور پر اپنی تاریخی اہمیت کی وجہ سے جانا جاتا ہے، ہنگری کے مسافروں اور کاروباری افراد کیلئے چین کی بھرپور ثقافت اور اقتصادی حرکیات کو تلاش کرنے کیلئے راہداری  پیش  کرتا ہے۔

ہنگری کی وزارت خارجہ اور تجارت کی ریاستی سکریٹری بوگلارکا ایلس نے ان کی بات کی تائید کی۔

انہوں نے کہا کہ بڈاپسٹ اور شی آن کے درمیان یہ براہ راست پرواز متحرک ترقی کا ثبوت ہے جو ہم نے سیاحت، اقتصادی تبادلوں اور دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی مکالمے میں دیکھی ہے۔

یہ روٹ چین کی ایسٹرن ائیر لائن چلا رہی ہے،شی آن اور بڈاپسٹ کے درمیان براہ راست پروازوں کی بحالی سے ہنگری کے دارالحکومت سے اب چین کیلئے  براہ راست فضائی روٹس کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔