تائی یوان(شِنہوا)چین کے صوبے شنشی کی شنگ شیان کاونٹی میں ایک پلانٹ میں دھماکے سے 3 افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔
کاونٹی حکومت کے معلومات دفتر کے مطابق یہ ایلومینیم مائع دھماکہ گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجے مقامی کمپنی کے ایلومینیم راڈ پیداواری پلانٹ میں ہوا۔
جائے حادثہ پر امدادی کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ دھماکے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔