• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین، شنشی میں کوئلے کی پیداوار 10.5 فیصد بڑھ گئیتازترین

October 28, 2022

تھائی یوآن(شِنہوا)چین میں کوئلے کی سب سے زیادہ پیداوار والے خطے شنشی میں توانائی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے رواں سال کی ابتدائی 3 سہ ماہی کے دوران کوئلے کی پیداوار میں گزشتہ سال کی نسبت 10.5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

شنشی کے صوبائی بیوروبرائے شماریات کے مطابق شنشی میں کوئلے کی کان کنی کرنیوالے اداروں نے جنوری تاستمبر کی مدت میں 97 کروڑ 79 لاکھ 10 ہزار ٹن خام کوئلہ نکالا جو ایک سال قبل کی اسی مدت کے مقابلے میں 9 کروڑ 30 لاکھ ٹن زیادہ ہے۔

بیورو نے کہا کہ اس مدت کے دوران شنشی کے بڑے پاور پلانٹس سے دوسرے خطوں کو 105.35ارب کلوواٹ بجلی کی ترسیل کی گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 14.6 فیصد زیادہ ہے۔

چین میں توانائی کےایک اہم مرکز کے طور پر صوبہ شنشی ملک میں توانائی کی حفاظت کیلئے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔