تائی یوآن (شِنہوا) چین کے کوئلے سے مالا مال شمالی صوبہ شنشی کی 2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران آسیان ممالک کے ساتھ تجارت میں گزشتہ برس کی نسبت 67.1 فیصد اضافہ ہوا۔
صوبائی دارالحکومت تائی یوآن کسٹمز کے مطابق اس عرصے میں شنشی اور آسیان ممالک کے درمیان مجموعی طور پر 6.54 ارب یوآن (تقریباً 94 کروڑ 40 لاکھ امریکی ڈالرز) کی تجارت ہوئی۔
جنوری سے مارچ کے دوران 10 آسیان ممالک میں انڈونیشیا تجارتی مالیت کے ساتھ پہلے نمبر رہا جس کے ساتھ 3.29 ارب یوآن کی درآمدات و برآمدات ہوئی جو 368.7 فیصد زائد ہے۔
اہم برآمدات مکنیکل اور الیکٹریکل مصنوعات تھیں۔ سہ ماہی کے دوران شنشی نے آسیان ممالک کو 1.9 ارب یوآن کی مکینیکل اور الیکٹریکل مصنوعات برآمد کیں جو سالانہ 50.2 فیصد اضافہ اور مجموعی برآمدات کا تقریباً 70 فیصد ہے۔
اس عرصے میں شنشی کی لوہے کی بھرت کی درآمدات میں زبردست اضافہ ہوا اور اس نے 1.89 ارب یوآن مالیت کی 1 لاکھ 15 ہزار ٹن لوہے کی بھرت درآمد کی جو صوبے کی کل درآمدات کا تقریباً نصف ہے۔