شنگھائی (شِنہوا) شنگھائی ٹورازم فیسٹیول کے تین ہفتوں کے دوران ثقافت اور سیاحت کی کھپت میں اضافہ ہوا ہے ۔ ثقافت اور سیاحت کی شنگھائی میونسپل ایڈمنسٹریشن نے کہا ہے کہ شہر کے سیاحتی مقامات میں سیاحوں کی آمدورفت 1 کروڑ 67 لاکھ درج کی گئی ہے ۔
شنگھائی میں سیاحتی میلے کے 17 ستمبر سے 6 اکتوبر تک کے عرصہ کے دوران ہوٹلوں میں ریزرویشن کی شرح 54 فیصد تک پہنچ گئی جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 7 فیصد زیادہ ہے۔
کارڈ کے ذریعے ادائیگی کے بڑے ادارے چائنہ یونین پے کی شنگھائی برانچ کے مطابق شنگھائی میں ثقافت اور سیاحت سے متعلقہ مصنوعات اور خدمات پر صارفین کے لین دین کی مجموعی رقم 74.3 ارب یوآن (تقریباً 10.5 ارب امریکی ڈالرز)سے تجاوز کر گئی۔
قومی دن کی تعطیلات کے دوران شنگھائی کے مضافاتی علاقوں کی سیر کے دوران ریزرویشن میں گزشتہ سال کی نسبت 200 فیصد اضافہ ہوا جس میں کیمپنگ اور شہر یوں کے لیے دیگر متعدد ترجیحات شامل ہیں۔