ہوہوٹ (شِنہوا) چین کے شمالی اندرون منگولیا خود مختار علاقے میں زمینی بندرگاہوں سے رواں سال کے ابتدائی 7 ماہ میں پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں حجم اور مالیت دونوں میں اضافہ ہوا ہے۔
مان ژولی کسٹمز کے مطابق اس مدت کے دوران چین کی سب سے بڑی زمینی بندرگاہ مان ژولی سے برآمدات 1 لاکھ 53 ہزار ٹن رہی جن کی مالیت 1.14 ارب یوآن (تقریباً 15 کروڑ 96 لاکھ 70 ہزار امریکی ڈالر) ہے جو حجم میں گزشتہ برس کی نسبت 70.1 فیصد اور مالیت میں 87 فیصد زائد ہے۔
مان ژولی ہینگ ای ٹریڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے سربراہ ژانگ شیاؤ نے بتایا کہ برآمدات کے لئے پھلوں اور سبزیوں کے آرڈر کے حجم میں رواں سال مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ مصنوعات کی مختلف اقسام اور برآمدی طریقہ کار ہے۔
منگولیا کے دارالحکومت اولان باتور سے تقریباََ 714 کلومیٹر فاصلے پر واقع ایرن ہوٹ بندرگاہ چین ۔ منگولیا سرحد پر سب سے بڑی زمینی بندرگاہ ہے۔ یہ اپنے منفرد علاقائی فوائد اور مؤثر کسٹم کلیئرنس کی بدولت منگولیا کے زیادہ تر پھلوں اور سبزیوں کی درآمدات نمٹاتی ہے۔
ایرن ہوٹ کسٹمز کے مطابق جنوری سے جولائی کے دوران ایرن ہوٹ بندرگاہ سے مجموعی طور پر 89 ہزار ٹن پھل و سبزیاں برآمد کی گئیں جو گزشتہ برس کی نسبت 35.5 فیصد زیادہ ہیں جبکہ برآمدی مالیت32 کروڑ یوآن تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 1.7 گنا زائد ہے۔