• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین، شمالی تیانجن میں سبز قرضوں تیز اضافہتازترین

November 13, 2022

تیا نجن (شِنہوا)چین کی شمالی بلدیہ تیانجن میں گزشتہ ایک سال سے سبز قرضہ جات میں تیزی سے مستحکم تو سیع ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ ملک کی جا نب سے سبز نمو کے فروغ کے لئے مزید کو ششیں کی جا رہی ہیں۔

مقامی مالیاتی نگراں انتظا میہ کے مطابق  تیانجن کا ستمبر کے آخر تک  سبز قرضہ جات کا توازن 462 ارب یوآن سے تجاوز کر گیا  جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 14.31 فیصد زائد ہے۔

سبز قرضہ جات مالیا ت کی ایک قسم ہے جس میں فنڈز ایسے شعبوں کے لئے مختص کئے جا تے ہیں جو ماحولیاتی تحفظ اور بہتری کے لئے  استعمال ہو تے ہیں۔

تیا نجن نے اس عرصہ کے دوران 21 سبز با نڈز جاری کئے  جن کا مجموعی حجم 15 ارب یوآن ہے۔

شہر نے سبز مالیاتی اصلاحات اور اختراعی مرکزی مقام کی تعمیر کے لئے عمومی منصوبہ تشکیل دیا ہے، اور سبز مالیات کے فروغ کے لئے متعدد اقدامات کا نفاذ کیا ہے جبکہ سبز مالیاتی خدمات کے لئے مشتر ک میٹنگ کا نظام قائم کیا ہے۔

چین نے کا ربن کے خاتمے اور اس کو بے ضرر کر نے  کا ہدف حا صل کر نے کے لئے ایک حصہ کے طور پر سبز مالیاتی نظام اور ما رکیٹس  کے فروغ کے لئے تیزی سے ترقی کی ہے۔

2022 کی پہلی ششما ہی کے دوران ملک نے اپنے بقایا جات  سبز قرضوں میں 35.3 کھرب یوآن کا ضا فہ ریکارڈ کیا۔