بیجنگ (شِنہوا) چین کے ساتویں سب سے بڑے ریگستان میں سورج اور ہوا سے بجلی پیدا کرنے والے ایک بڑے مرکز کی تعمیر کا آغاز ہوگیا ہے۔
اس منصوبے کی تنصیب شدہ صلاحیت 1 کروڑ 60 لاکھ کلو واٹ ہے اور یہ صحرائی علاقوں میں اپنی نوعیت کا دنیا کا سب سے بڑا بجلی پیدا کرنے والا مرکز ہے۔
چین کے شمالی اندرون منگولیا خوداختیارخطے کے صحرائے کوبوچھی میں واقع اس منصوبے کو چائنہ تھری گورجز کارپوریشن اور انرمنگولیا انرجی گروپ مکمل کریں گے۔
تکمیل کے بعد یہ مرکز بیجنگ۔ تیان جن۔ ہیبے خطے کو سالانہ 40 ارب کلو واٹ آور بجلی منتقل کرنے کے قابل ہوجائے گا۔
40 ارب کلوواٹ آور بجلی میں نصف سے زیادہ صاف توانائی ہوگی جو تقریباً 60 لاکھ ٹن معیاری کوئلے کی بچت اور 1 کروڑ 60 لاکھ ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کی کمی کے مساوی ہے۔