• Unknown, Unknown
  • |
  • Jan, 9th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، شمالی گانچھ موڈ بندرگاہ دوبارہ مکمل طور پر فعال ہوگئیتازترین

February 07, 2023

ہوہوٹ(شِنہوا) چین کے شمالی اندرون منگولیا خوداختیارخطے کی گانچھ موڈ بندرگاہ نے جنوری میں 21 لاکھ ٹن سے زیادہ مال نمٹایا جو گزشتہ برس کی نسبت 436.23 فیصد زائد ہے۔بندرگاہ انتظامی کمیشن کے مطابق یہ اعداد وشمار جنوری 2020 کی نسبت 51.88 فیصد زائد ہیں۔ چین نے گزشتہ برس کے اختتام پر وبائی امراض سے نمٹنے بارے اقدامات بہتر بنائے تھے جس کے بعد بندرگاہ پر کام معمول پر آگیا۔گانچھ موڈ بندرگاہ بایان نور شہر میں ارد مڈل بینرمیں واقع ہے۔ منگولیا کے جنوبی گوبی صوبے کی سرحد سے متصل یہ ایک اعلی درجے کی زمینی بندرگاہ ہے ۔ یہ توانائی کی درآمد کے لئے ایک اہم راستہ اور اندرون منگولیا میں سب سے بڑے کسٹمز اور تجارتی حجم کے ساتھ ہائی وے پورٹ ہے۔بندرگاہ کاروباری ماحول کو بہتر بنائے گی اور ترسیل کے حجم کی بحالی کے فروغ کے لئے رواں سال تجارتی سہولت کے اقدامات پر عملدرآمد کرے گی۔بندرگاہ پر داخلے کا طریقہ کار آسان بنادیا گیا ہیاور منگولیا کے لاری ڈرائیور کی صحت بارے اطلاع اور کسٹمز صحت قرنطینہ جیسے ذہین طریقہ کار مکمل کرکے ملک میں داخل ہونے میں صرف 10 سیکنڈز لگتے ہیں جس سے مال کی کلیئر کرنے کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے۔