شیا من (شِںہوا) چین- آسیان سمندری گھاس تعاون فورم کا آغاز ہفتہ کے روز چین کے صوبے فوجیان کے شہر شیامن میں ہوا۔
اس فورم میں چین، انڈونیشیا، ملائیشیا اور فلپائن کے حکام، ماہرین اور کاروباری افراد کے علاوہ بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں سمیت 90 سے زائد مندوبین شرکت کررہے ہیں۔
چین ، انڈونیشیا ، فلپائن اور ملائیشیا دنیا کے معروف سمندری گھاس پیدا کرنے اور تجارت کرنے والے مما لک میں شامل ہیں جنہوں نے برسوں سے تکنیکی ، صنعتی اور تعلیمی تعاون کیا ہے۔
فورم میں صنعت کی موجودہ صورتحال ، سمندری گھاس کی پیداوار اور تجارتی امکانات ،سمندری گھاس پر سائنس و ٹیکنالوجی تعاون میں پیشرفت ، اور علاقائی سمندری گھاس صنعت کی ترقی سمیت موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
شرکاء نے کہا ہے کہ چین اور آسیان خطے میں سمندری گھاس صنعتوں کا فروغ ، صحت مند خوراک اور روزگار کے مواقع کی فراہمی ، آمدن میں اضافہ اور ماحولیاتی تحفظ کا فروغ باہمی طور پر مفید ہے۔