• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین، شی ژانگ میں طبی خدمات اور سہولیات بہتر ہوگئیںتازترین

August 24, 2024

لہاسا(شِنہوا) چین کے جنوب مغربی  خوداختیار علاقے شی ژانگ میں طبی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے اگست 2015 سے ابتک ملک بھر کے 184 ہسپتالوں کے تقریباً 2ہزار طبی ماہرین نے  خدمات انجام دی ہیں۔

علاقائی صحت کمیشن کے مطابق  گزشتہ تقریباً10 سالوں میں پورے خطے کے تمام چھ شہروں اور ایک پریفیکچر کے اسپتالوں میں حفظان صحت کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں،آوٹ ڈور مریضوں کی تعداد دوگنا ہوگئی  جبکہ شدید بیمار مریضوں کی صحت یابی کی شرح 90 فیصد کے قریب ہے۔

فی الحال، خطے میں زچگی کی شرح اموات فی1 لاکھ خواتین میں 38.63 ہے، بچوں کی اموات کی شرح 5.37 فی 1ہزار ہے، ا سپتالوں میں ڈیلیوری کی شرح 99.15 فیصد اور اوسط عمر 72.19 سال ہے ،شی ژانگ میں یہ تمام اشاریے  تاریخ کی بہترین سطح پر ہیں۔