• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، شانشی کی اعلیٰ معیار کی ترقی میں مستحکم پیشرفتتازترین

September 02, 2022

شی آن (شِنہوا) چین کے شمال مغربی صوبہ شانشی نے اصلاحات اور اختراع کی مدد سے گزشتہ ایک دہائی میں اعلیٰ معیار کی ترقی میں مستحکم پیشرفت کا مظاہرہ کیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی شانشی صوبائی کمیٹی کے سیکرٹری لیو گو ژونگ نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ شانشی کا جی ڈی پی 2021 میں 29.8 کھرب یوآن (تقریباً 432.5 ارب امریکی ڈالرز) ہوگیا تھا۔ یہ گزشتہ 10 برس میں 7.3 فیصد سالانہ اوسط شرح سے بڑھا ہے۔

صوبے نے اپنے شہری و دیہی علاقوں کی مربوط ترقی کو فروغ دیا ہے اور 10 برس میں اس کے شہری علاقوں میں اضافے کی شرح 13.9 فیصد پوائنٹس رہی۔

شانشی نے جدید صنعتی نظام کی تعمیر کو تیز کیا، نئی توانائی گاڑیوں کی تیاری اور اعلیٰ معیار کے مائع کرسٹل پینل شعبوں کو اسمارٹ مینوفیکچرنگ کے ستون کی حیثیت سے ترقی دی۔

اس نے بڑے طیاروں، چاند کی کھوج، مریخ کی کھوج ، بیدو نیوی گیشن اور گہری غوطہ خوری مشن جیسے شعبوں میں سائنسی اور تکنیکی اختراعی صلاحیتوں کو فروغ دیا ہے۔

شانشی نے اپنے ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دیا ہے جس سے اس کی حیاتیاتی زندگی بحال ہوئی ہے۔ شانشی کے بڑے دریاؤں میں 90 فیصد سے زیادہ پانی اچھی کوالٹی کا ہے۔

گزشتہ دہائی میں شہری اور دیہی باشندوں کی فی کس خالص آمدن میں بالترتیب 8.1 فیصد اور 9.9 فیصد کی اوسط سالانہ شرح سے اضافہ ہوا۔

مجموعی طور پر 46 لاکھ 50 ہزار مقامی رہائشیوں کو غربت سے نکالا گیا۔

شانشی کے گورنر ژاؤ یی دی نے کہا ہے کہ شانشی نے عالمی صنعتی چین کی منتقلی اور سپلائی چین کی تشکیل نو کے تاریخی مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ویلیو چین میں نئی کامیا بیاں سمیٹی ہیں۔