• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، سب سے بڑے اناج پیدا کر نے والے صوبے میں بھر پور فصلتازترین

December 28, 2022

ہاربن (شِنہوا)  چین میں اناج کے گودام کے طور پر مشہور شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ نے 2022 کے دوران 77.63 ارب  کلو گرام اناج پیدا کی ہے، جو کہ ملک کے مجموعی کا 11.3  فیصد ہے۔

قومی بیورو برائے شما ریات کے مطابق صوبے نے 5 سال کے دوران سالانہ اناج کی پیداوار 75 ارب کلو گرام برقرار رکھی ہے۔

اس صوبے کی اناج کی پیداوار گزشتہ 13 سال کے دوران ملک میں سب سے زیادہ رہی ہے۔

حئی لونگ جیانگ کی اناج کی پیداوار رواں سال تاریخ میں دوسری سب سے زیادہ تھی، جو کہ بنیادی طور پر اس کے کم پیداوار والے سو یا بین کے رقبے میں اضافے اور اس کے اناج اگانے والے ڈھانچے کی ایڈ جسٹمنٹ کی وجہ سے گزشتہ سال کی نسبت کم تھی۔

حئی لونگ جیانگ چین میں سب سے زیادہ سو یا بین پیدا کر نے والا علاقہ ہے، جو کہ  ملک کے مجموعی کا 40 فیصد ہے۔

رواں سال یہ اپنے سو یا بین پیدا کرنے والے علاقے کو 1 کروڑ مو( تقر یباً 666,667 ہیکٹرز) سے بڑ ھائے گا۔