• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین سالانہ پروگرام کےتحت37ہزار100ملازمین بھرتی کرے گاتازترین

October 24, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین 2023 کے سرکاری ملازمین کے بھرتی پروگرام کے تحت مرکزی حکومت کے اداروں اور ان کے ماتحت اداروں کے لیے 37ہزار100ملازمین کو بھرتی کرے گا۔

نیشنل سول سروس ایڈمنسٹریشن نے پیر کوبتایا کہ مجاز ویب سائٹس پر عہدوں کی تفصیل  کے ساتھ درخواستیں 25 اکتوبر سے 3 نومبر تک آن لائن وصول کی جائیں گی۔

 امیدواروں کے لے قومی تحریری امتحان لازمی ہوگا، جس کا انعقاد 4 دسمبر کو ملک بھر میں کیا جائے گا، جبکہ بعض عہدوں کے لیے درخواست گزاروں کو پیشہ ورانہ مہارت کے اضافی ٹیسٹ دینا ہوں گے۔

 مجموعی طور پر 25ہزار اسامیاں 2023 کے یونیورسٹی گریجویٹس کے لیے مخصوص کی گئی ہیں تاکہ آبادی کے اس مرکزی طبقے میں روزگار کو بڑھایا جا سکے۔3 ہزار سے زیادہ آسامیاں پرائمری سطح کے منتخب پراجیکٹس میں کام  کرنے والوں کے علاوہ  کالج ڈگری رکھنے اور کم از کم پانچ سال تک خدمات انجام دینے والے سابق فوجیوں کے لیے رکھی گئی ہیں۔