• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، سالانہ 10 کروڑ ٹن کوئلہ کی نقل و حمل کی صلاحیت کی حامل ایک اور راہداری فعالتازترین

January 04, 2023

تائی یوآن (شِنہوا) چین نے سالانہ 10 کروڑ ٹن سے زائد کوئلے کی نقل وحمل کی صلاحیت کی حامل توانائی کی ترسیل کی ایک مزید راہداری کو اپ گریڈ کردیا ہے۔ اس واتانگ ۔ ری ژاؤ ریلوے پر سال 2022 کے دوران مال برداری کا حجم 10 کروڑ 30 لاکھ ٹن رہا۔

چائنہ ریلوے تائی یوآن بیورو گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق چین کے شمالی صوبہ شنشی میں واتانگ قصبے سے شروع ہونے والی ریلوے چین کے مشرقی صوبہ شان ڈونگ میں ری ژاؤ بندرگاہ پر ختم ہوتی ہے۔

یہ چین کے 7 بڑے ریلوے راستوں کو جوڑتی ہے، جو چین میں کوئلے کے پیداواری اہم علاقوں کو جوڑنے والا  کوئلے کی نقل وحمل کا ایک مصروف ترین چینل ہے۔

کوئلے کی نقل و حمل کی استعداد بہتر بنانے کی مشترکہ کوششوں کی بدولت واتانگ- ری ژاؤ ریلوے کے سالانہ نقل و حمل کے حجم میں 2020  کے 7 کروڑ 39 لاکھ ٹن سے گزشتہ برس 10 کروڑ ٹن کا مسلسل اضافہ ہوا۔

چین میں مغرب سے مشرق کوئلے کی نقل و حمل کے لئے بھی یہ ایک اہم راستہ ہے جو ملک میں توانائی کے درکار کوئلے کی طلب پوری کرنے کو یقینی بناتا ہے۔