بیجنگ (شِنہوا) چین کی سافٹ ویئر صنعت میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سال 2022 کے پہلے 11 ماہ کے دوران کاروباری آمدنی کے لحاظ سے تیزی سے توسیع ہوئی ہے۔
وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعداد و شمار کے مطابق اس عرصہ کے دوران مجموعی آمدنی تقریباً 94 کھرب 70 ارب یوآن (تقریباً 13 کھرب 60 ارب امریکی ڈالرز) رہی جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10.4 فیصد زیادہ ہے۔
اس شعبے میں کام کرنے والی کمپنیوں نے مشترکہ منافع میں 11 کھرب یوآن سے زیادہ حاصل کیا جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 6.9 فیصد زیادہ ہے۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی کی خدمات سے حاصل ہونے والی آمدنی پہلے 11 ماہ کے دوران 61 کھرب 50 ارب یوآن تک پہنچ گئیں جس میں گزشتہ سال کی نسبت 10.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔