• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، سائنس کی مقبولیت کی کوششوں کے نتائج برآمد ہو نے لگےتازترین

January 01, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین میں سال  2021 کے دوران سائنس اور ٹیکنالوجی کے 1 ہزار 677 عجائب گھر تھے جو 2020 کے مقابلے میں 152 زیادہ ہیں۔

 وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کی جانب سے  جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ان کے نمائشی ہال کے مجموعی رقبے میں 13.03 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اعداد وشمار  کے مطابق سال 2021 میں سائنس کو مقبول بنانے کے لیے تقریباً 18.9 ارب  یوآن (تقریباً 2.71 ارب  امریکی ڈالر) قومی فنڈز اکٹھے کیے گئے جو کہ 2020 کی نسبت 10.1 فیصد زائد ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق سال  2021 کے دوران ملک میں سائنس کی مقبولیت پر 18 لاکھ سے زیادہ لوگ کل وقتی یا جزوقتی طور پر  کام کر رہے تھے جو کہ 2020 کے مقابلے میں 0.8 فیصد زیادہ ہے۔

ملک بھر کے مختلف اداروں نے سال 2021 کے دوران سائنس و ٹیکنالوجی کو مقبول بنانے کے لئے  10 لاکھ سے زائد آن لائن اور آف لائن لیکچرز کا انعقاد کیا جس میں 3.38 ارب لوگوں نے شرکت کی۔ یہ تعداد سال  2020 کے مقابلے میں 108.24 فیصد زیادہ ہے۔

اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا  ہے کہ سال 2021 میں سائنس و ٹیکنالوجی کی مقبولیت کے لئے  مجموعی طور پر  1 لاکھ 700آن لائن اور آف لائن نمائشیں بھی منعقد کی گئیں جن میں 20 کروڑ 50لاکھ لو گوں نے شرکت کی۔