• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، سائنوپیک نے تلاش کی ریکارڈ انتہائی گہری کھدائی مکمل کرلیتازترین

December 30, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین کے پیٹرو کیمیکل مصنوعات فراہم کرنے والے سب سے بڑے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ اس نے تیل اور قدرتی گیس کی تلاش  کی اپنی کوششوں کے سلسلے میں انتہائی گہری کھدائی کا ریکارڈ بنا لیا ہے۔

چائنہ پیٹرو کیمیکل کارپوریشن (سائنوپیک) نے بتایا ہے کہ چین کے جنوب مغربی سیچھوان طاس میں تلاش کے لئے خطرناک کھدائی کے کنواں سے 8 ہزار 866 میٹرز کی گہرائی حا صل کی گئی ہے۔

یہ تاریخی  کنواں اس کمپنی کی جانب سے  انتہائی گہری کھدائی کے منصوبے میں پیشرفت کی ایک اور مثال ہے جسے ڈیپ ارتھ کہا جاتا ہے۔

 اب تک اس منصوبے کے تحت چین بھر میں توانائی کے تین پیداواری مراکز شامل ہیں۔