• Dublin, United States
  • |
  • Apr, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین، سابق سینئرسیاسی مشیر کو رشوت ستانی کے مقدمہ میں عمر قید کی سزاتازترین

March 27, 2024

چھونگ چھنگ (شِنہوا) چین میں عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی گوئی ژو صوبائی کمیٹی کے سابق نائب چیئرمین ژوجیان کن کو رشوت لینے کا الزام  ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنادی گئی۔ چھونگ چھنگ میونسپلٹی کی اول انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ کے فیصلے کے مطابق،ژو کو تاحیات سیاسی حقوق سے محروم کرتے ہوئے اسکی تمام ذاتی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق، ژو کی جانب سے غیر قانونی طور پر حاصل کردہ مالی مفاد واپس لے کر سرکاری خزانے میں جمع کرایا جائے گا۔ عدالت میں ثابت ہوا کہ ژو نے 1999 سے 2022 تک کاروباری آپریشنز، منصوبوں کے ٹھیکوں اور منظوریوں سمیت دیگر معاملات میں متعلقہ اداروں اور افراد کے لیے فوائد حاصل کرنے کے لیے گوئی ژومیں اپنے عہدوں کا ناجائز فائدہ اٹھایا اوربدلے میں 10کروڑ80لاکھ یوآن(1کروڑ52لاکھ 20ہزارڈالر) سے زیادہ مالیت کی رقم اور قیمتی اشیاء وصول کیں۔