• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ،سابق قومی سیاسی مشیر رشوت لینے کے شبہ میں گرفتارتازترین

September 24, 2024

بیجنگ(شِنہوا)  چین کے سابق قومی سیاسی مشیر لیو یوجن کو رشوت لینے کے شبہ میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) نے منگل کو بتایا کہ عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 13ویں قومی کمیٹی کے رکن لیو کا مقدمہ قومی نگران کمیشن کی تحقیقات کے بعد  جانچ اور عدالتی کارروائی کے لیے استغاثہ کے حوالے کر دیا گیاہے۔ رواں ماہ کے شروع میں جاری ہونے والے ایک سرکاری بیان کے مطابق لیو کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ  سے نکال دیا گیا ہے۔