• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین- سعودی عرب کا خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنے پر اتفاقتازترین

December 31, 2022

ریاض(شِنہوا) چین اور سعودی عرب نے اپنے خارجہ تعلقات میں دوطرفہ تعلقات کو ترجیح دینے اور ترقی پذیر ممالک کے درمیان باہمی مفاد کے لیے یکجہتی اور تعاون کا ماڈل تشکیل دینے پر اتفاق کیا ہے۔

دونوں ممالک کی طرف سے گزشتہ روز جاری کردہ مشترکہ بیان کے مطابق سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر چینی صدر شی جن پھنگ نے بدھ سے جمعہ تک سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا۔ 

دونوں ممالک کی قیادت  نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کی  حمایت جاری رکھیں گے، قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ایک دوسرے کی حمایت کریں گے، اور دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول اور بین الاقوامی تعلقات کے  بین الاقوامی قانون اور دیگر بنیادی اصولوں کا مشترکہ دفاع کریں گے۔سعودی عرب  نے  ون چائنہ اصول پر اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ توانائی کےشعبے میں تعاون کو مضبوط کرنا دوطرفہ  اسٹریٹجک شراکت داری کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے، دونوں ممالک نے تیل کی عالمی منڈی کے استحکام کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ چین نے ایک متوازن اور مستحکم عالمی منڈی کو برقرار رکھنے میں سعودی عرب کے کردار کا خیر مقدم کیا۔دونوں ممالک کی قیادت نے ہوا کی توانائی اور دیگر قابل تجدید توانائی کے ذرائع اور متعلقہ منصوبوں کی ترقی کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ 

دونوں ممالک نے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے  کے فریم ورک کے تحت تعاون کو گہرا کرنے کی ضرورت پر زور دیا،  سعودی اداروں کا بیلٹ اینڈ روڈ کے توانائی اور سرمایہ کاری منصوبوں میں شمولیت کا خیرمقدم کیا گیا۔

مشترکہ بیان کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے چین نے مشرق وسطیٰ گرین انیشیٹو اور سعودی گرین انیشیٹو کا خیرمقدم کیا۔ دونوں فریقوں نے ترقی یافتہ ممالک پر زور دیا کہ وہ اپنی تاریخی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے  اپنے وعدوں کو سنجیدگی سے پورا کریں، کاربن اخراج کو پہلے سے نمایاں طور پر کم کریں، اور ترقی پذیر ممالک کو فنانسنگ، ٹیکنالوجی اور صلاحیت سازی کے ذریعے موسمیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کی صلاحیت کو بڑھانے میں مؤثر طریقے سے مدد کریں۔دونوں ممالک نے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے اور سعودی عرب کے ویژن 2030 کے درمیان ہم آہنگی پیداکرنے کے منصوبے کے حوالے سے معاہدے  پر اطمینان کا اظہار  اور دونوں ممالک کے منصوبوں میں ہم آہنگی کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔