• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین سے ڈی کپلنگ امریکہ کے لئے بھاری قیمت سے منسلک ہے، ماہر اقتصادیاتتازترین

August 02, 2023

سڈنی(شِنہوا) ایک معروف امریکی ماہر اقتصادیات نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ کو چین سے ڈی کپلنگ کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

ییل یونیورسٹی کے جیکسن انسٹی ٹیوٹ آف گلوبل افیئرز کے سینیئر فیلو اسٹیفن روچ نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ نے سلامتی کے لحاظ سے اقتصادی ڈی کپلنگ بارے بحث کو نئے سرے سے ترتیب دینے کی کوشش کی ہے ۔ا مریکی انتظامیہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ 'ڈی رسکنگ' یا چینی سپلائی چین پر حد سے زیادہ انحصار میں کمی کو اب قومی سلامتی کی بنیاد پر جائز ٹھہرایا جا سکتا ہے۔

آسٹریلین فنانشل ریویو میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں اسکالر نے نشاندہی کی کہ چین سے تجارت کا رخ موڑنا "خاص طور پر دھوکہ دہی" ہے۔

روچ نے کہاکہ ڈی رسکنگ یا ڈی کپلنگ کی راہ پر بڑھتے ہوئے اقدامات کے باعث امریکی معیشت پر مضر اثرات سے بچنے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔